ٹھٹھہ کے سینئر صحافی مرزا حسن بیگ کی والدہ انتقال کرگئیں

ٹھٹھ(رپورٹ:جاوید لطیف میمن/ نمائندہ جانوڈاٹ پی کے)ٹھٹھہ کے سینیئر صحافی مرزا حسن بیگ کی والدہ انتقال کرگئیں۔ٹھٹھہ کے سینیئر صحافی پریس کلب ٹھٹھہ کے جوائنٹ سیکریٹری مرزا حسن بیگ، صحافی مرزا ثمر بیگ اور صحافی مرزا اکبر بیگ عرف ٹمی کی والدہ گذشتہ رات وفات کرگئی جن کا جنازہ نماز ٹھٹھہ میں مکلی مولا علی کی قدم گاہ پر ادا کی گئی اس موقع پر صوبائی وزیر سید ریاض شاہ شیرازی، سماجی رھنما حاجی حنیف میمن، سمیت سول سوسائٹی، صحافی برادری سمیت شھریوں کی بڑی تعداد نے جنازہ نماز میں شرکت کی جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے نوجوان رہنما عاشق حسین زرداری، سمیت مختلف مکتبہ فکر کے لوگ مکلی پہنچے جہاں انہوں ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی عاشق حسین زرداری نے مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مرزا حسن بیگ اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل ٹھٹھہ عبدالحمید پنہور بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ عاشق حسین زرداری نے کہا کہ والدین کا سایہ اٹھ جانا ناقابلِ تلافی نقصان ہے اور اس دکھ کی گھڑی میں وہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button