ٹھٹھہ،موٹر سائیکل کی ٹکر میں ایک راہگیر جاں بحق اور3زخمی ہوگئے

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)موٹر سائیکل کی ٹکر میں ایک راہگیر جاں بحق اور3زخمی ہوگئے۔

ٹھٹھہ شہر کے قریب وڈی الھکھئی کے نزدیک مین قومی شاہراہ پر موٹر سائیکل سوار نے روڈ کنارے سے جا رہے ایک راہگیر کو زوردار ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہاں موجود راہگیر سيد افضل شاہ بھاڈائی موقع پر ہی فوت ہو گیا، جبکہ موٹر سائیکل سوار 3 عبدالجبار ولد محمد ہاشم میمن، محمد حسن ولد پیر محمد میمن اور وقار ولد خمیسو میمن شدید زخمی ہو گئے جانبحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال مکلی منتقل کیا گیا، جہاں سے ایک زخمی کو سخت زخمی حالت میں کراچی اسپتال روانہ کیا گیا ہے، جبکہ 2 زخمی سول اسپتال مکلی میں داخل ہیں، جن کا علاج جاری ہے واقعے کے بعد علاقے میں دکھ کی لھر پھیل گئی ہے، جبکہ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button