ٹھٹھہ،ریسکیو1122نے 2قیمتی جانو کو بچالیا

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروس 1122 کی فوری کارروائی 2 قیمتی انسانی جانیں بچائی گئیں۔
نیشنل ہائی وے گجو ہالیجی لنک روڈ کے مقام پر تیز رفتار آلٹو کار دو پیدل جانے افراد کو زوردار ٹکر مار کر شدید زخمی کر کے فرار ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی سندھ اینٹگریٹیڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروس 1122 کی 2 ایمبولینسز جائے حادثہ پر فوری پہنچ کر زخمی فیروز ملاح اور محمد موسیٰ ملاح کو سول ہسپتال مکلی منتقل کیا جہاں طبی امداد کے بعد زخمیوں کو انتہائی نگہداشت کی حالت میں 1122 ایمبولینسز کے ذریعے مزید علاج کے لیے کراچی روانہ منتقل کیا گیا۔زخمیوں کا تعلق گجو سے بتایا جا رہا ہے۔



