ایس ایس پی ٹھٹھہ کی جانب سے پولیس ہیڈکوارٹر ٹھٹہ میں اردلی روم کا انعقاد

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن نمائندہ جانو.پی کے )ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی نے پولیس ہیڈکوارٹر ٹھٹھہ میں اردلی روم کا انعقاد کیا۔
اردلی روم میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے مسائل، شوکاز، سسپینشن و دیگر مسائل پر احکامات جاری کیے گئے۔
ایس ایس پی ٹھٹھہ نے زیرالتوا شوکاز نوٹسز ، انکوائریز کے فیصلے کیے اور غیر حاضری، ڈیوٹی میں غفلت، مسکنڈکٹ، منظم جرائم کی سرپرستی میں ملوث 77 پولیس افسران و اہلکاروں کو قانونی تقاضوں کے مطابق شوکاز نوٹسز فائنل و دیگر فیصلے کیے
ایس ایس پی ٹھٹھہ نے ڈسٹرکٹ پولیس کے تمام افسران اور اہلکاروں کو پیغام دیا کہ تمام پولیس جوانوں کے چھٹی، ٹرانسفر، ویلفیئر اور دیگر مسائل کے حل کے لئے ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں پیش ہوں۔
ایس ایس پی ٹھٹھہ نے اردلی روم میں پیش ہونے والے تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو مزید کہا کہ اپنی ڈیوٹی محنت، لگن اور نہایت دیانتداری سے کریں، دوران چیکنگ اور تھانہ جات پر عوام سے خوش اخلاقی اور محبت سے پیش آئیں



