ٹھٹھہ ڈمپرز مافیا کے ہاتھوں یرغمال،ٹریفک پولیس کمائی کا ذریعہ بن گئی

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)ضلع ٹھٹھہ کے ھیڈ مکلی شھر سے گذرنے والی نام نھاد مکلی بائے پاس پر ایک تیز رفتار ڈمپر بھاگڑی برادری کے گھروں میں جا گھسا جسکے نتیجے میں گھروں میں سوئے ہوئے گڈی اسکی بیٹی چانکی اور ایک شخص امیر جانبحق ہوگئے،جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال مکلی منتقل کیا گیا جہاں سے لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں لاشیں جب ورثاء کے حوالے کی گئیں تو بھاگڑی برادری میں کہرام برپا ہوگیا یاد رہے کے ٹھٹھہ میں چلنے والی ھیوی لوڈڈ ڈمپرز کے ڈرائیورز کا تعلق اکثر غیر قانونی افغانیوں کی ہورتی ہے جو اکثر نشا کرکے ڈمپرز چلاتے ہیں مقامی لوگوں کی جانب سے منع کرنے پر ان سے نہ صرف الجھ پڑتے مگر قتل کی دھمکیاں بھی دیتے نظر آتے ہیں ان ڈمپرز ڈرائیورز کی جانب سے ضلع بھر میں دھشت کی ایک فضا قائم کردی گئی ہے ضلع ٹھٹھہ میں ٹریفک پولیس کی موجودگی کے باوجود ٹریفک قوانین پر عملدرآمد بلکل نھیں کیا جاتا جبکہ ٹریفک ہولیس ھر آنے والے ایس پی کے لئے کمائی کا ایک ذریعہ بنا ہوا کمائی کے اس ذریعےکی وجھہ سے عوام کی جانو مال کے تحفظ بلکل ناممکن بن چکا ہے اور حکمران سیاسی قیادتوں کی جانب سے واقعات ہونے کے بعد صرف مذمتی بیان دینے کے علاوہ کسی بھی قسم کے عملی اقدامات اٹھانے سے گریز کیا جاتا ہے جس کی اصل وجھ ان ڈمپرز مافیاز کے مالکان کا تعلق اکثر حکمران جماعت تعلق رکھنے والی سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے



