پاک فوج کابڑاسرپرائز،فتح-4میزائل کا کامیاب تجربہ،خطے میں تھرتھلی!

لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)پاکستانی افواج نے دفاعی میدان میں بڑی پیش رفت کرتے ہوئے آج "فتح-4” کروز میزائل اور "غضب” ملٹی لانچ راکٹ سسٹم (MLRS) کے کامیاب تجربات کیے ہیں۔ آرٹیلری راکٹ فورسز کی نگرانی میں تیار کردہ "فتح-4” ایک زمین سے مار کرنے والا سب سونک کروز میزائل ہے جس کی رینج 750 کلومیٹر تک بتائی گئی ہے۔ یہ میزائل جدید ترین ایویونکس، آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) ماڈیولز اور نیوی گیشن سسٹم سے لیس ہے، جو اسے دشمن کے ریڈارز اور ایئر ڈیفنس سسٹمز کو چکمہ دے کر نہایت درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے کے قابل بناتا ہے۔
میزائل تجربات کے ساتھ ساتھ پاک فوج نے "غضب” ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کا بھی فیلڈ ٹیسٹ کیا ہے۔ 122 ملی میٹر راکٹوں پر مشتمل یہ مقامی طور پر تیار کردہ سسٹم کہوٹہ ریسرچ لیبارٹریز (KRL) کی تخلیق ہے، جو میدانِ جنگ میں فوری اور بڑے پیمانے پر فائر پاور فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ، دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران "غزنوی” سیریز کے ایک اور شارٹ رینج بیلسٹک میزائل کا تجربہ بھی متوقع ہے جس کے لیے متعلقہ فضائی راہداریوں کو پہلے ہی بند کر دیا گیا ہے۔ ان تجربات کا مقصد پاکستان کی کم از کم دفاعی صلاحیت (Credible Minimum Deterrence) کو مزید مضبوط بنانا اور دشمن کے ڈیپ سٹرائیک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کو جانچنا ہے۔




