تھرپارکر پولیس کی کاروایاں،4070پاؤچز گٹکا اور 275 لیٹر دیسی شراب برآمد،3ملزم گرفتار

تھرپارکر (رپورٹ : میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) ایس ایس پی تھرپارکر عبداللہ میمن کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس اسٹیشن ننگرپارکر کی حدود میں انچارج سی آئی ای تھرپارکر کی کاروائی میں ملزم اعجاز علی ولد رسول بخش سکنہ ننگرپارکر کو گرفتار کر کے قبضے سے 4070 پاؤچز گٹکا برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن ننگرپارکر پہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔کی
جبکہ پولیس اسٹیشن اسلامکوٹ کی کاروائی میں ملزم ضمیر ولد ابراہیم سکنہ سہیار وکیہ کو گرفتار کر کے قبضے سے 95 لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن اسلام کوٹ پہ مقدمہ درج کر دیا گیا۔
دوسری جانب ایس ایچ او ننگرپارکر نے کاروائی کرکے ملزم محراب ولد کالی خان کوسو سکنہ ننگرپارکر کو گرفتار کر کے قبضے سے 180 لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن ننگرپارکر پہ مقدمہ درج کر لیا۔



