تھرپارکر ضلع میں ف لیگ اور جی ڈی اے کو عوامی حمایت حاصل نہ ہو سکی،ہڑتال ناکام

تھرپارکر(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)مسلم لیگ (فنکشنل) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی جانب سے شٹر بند اور پہیہ جام ہڑتال کی اپیل پر مٹھی شہر میں کوئی ہڑتال دیکھنے میں نہیں آئی، جبکہ ضلع کے دیگر شہروں میں بھی مارکیٹیں کھلی رہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہی۔مٹھی شہر کے کشمیر چوک پر فنکشنل لیگ اور جی ڈی اے کی جانب سے 2024 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف خلیفہ حاجی سلطان راجڑ، اللہ بچایو وکيو، نظام الدین راجڑ، جعفر وکيو، حاجی رمضان مہر، عبدالعلیم راجڑ، کوڈو وکيو، انور چارو، سلیم وکيو اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی اور حکمران ٹولے کو کرپٹ قرار دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے حکمران سندھ کو فروخت کرنا چاہتے ہیں، مگر انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فارم 47 کے تحت دھاندھلی کروائی گئی، اور اپنے اُمیدواروں کو جیتوایا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button