احتجاج کیوں کیا؟تھرکول کے ڈرائیورزبلیک لسٹ،مطالبات ماننے سے انکار
مطالبات تسلیم کیے جائیں،ورنہ احتجاج جاری رہے گا،ڈرائیورز

تھرپارکر (رپورٹ:نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)تھر کلائمیٹ مارچ کے آخری روز،تھر کول کے جائز مطالبات کے حق میں ڈمپر ڈرائیورز نے بڑی تعداد میں مہتاب راہموں کی قیادت میں مارچ میں شرکت کی۔
مہتاب راہموں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے اپنے جائز مطالبات کے لیے احتجاج کیا تو ہمیں بلیک لسٹ کر دیا گیا۔ ہمارے مطالبات صرف یہ تھے کہ حکومت نے40ہزار کی تنخواہ مقرر کی ہے،وہ دی جائےاورکھانے پینے کی سہولت فراہم کی جائے،مگر کمپنی مافیا کے نااہل عملے نے مطالبات ماننے کے بجائے ہمیں بے روزگار کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم مقامی لوگ ہیں،ہم نے سوچا تھا کہ تھر ترقی کرے گااور ہماری زندگی بدلے گی لیکن تبدیلی کے بجائے ہمارے روزگار تک چھین لیے گئے



