تھرپارکر میں انسداد پولیو مہم کے دوران سخت سیکیورٹی انتظامات

مٹھی (رپورٹ : میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) ایس ایس پی تھرپارکر محمد شعیب میمن کے سخت احکامات پر تھرپارکر پولیس کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت انسداد پولیو مہم کا کام جاری ہے۔

تھرپارکر پولیس کی جانب سے پولیو مہم کو پُرامن بنانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

ایس ایس پی تھرپارکر محمد شعیب میمن نے پولیو ٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ کیا اور پولیو اسٹاف سے مسائل دریافت کیے، ساتھ ہی ڈیوٹی پر تعینات اسٹاف کو بریفنگ بھی دی۔

ایس ایس پی تھرپارکر محمد شعیب میمن کی زیرِ نگرانی ضلع بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ پولیس اہلکار پولیو ٹیموں کے ساتھ تعینات کر دیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ایس ایس پی تھرپارکر محمد شعیب میمن نے سخت احکامات دیتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ضلع تھرپارکر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس موبائلز کے ذریعے خصوصی گشت کیا جائے اور مشکوک افراد کی چیکنگ کی جائے۔

ایس ایس پی حنے مزید تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دورانِ ڈیوٹی انتہائی چوکس رہیں، ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنائیں، ہر قسم کی مشکوک سرگرمی اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور انسداد پولیو مہم کے اختتام تک ٹیموں کے ساتھ رہیں۔

مزید خبریں

Back to top button