تھرپارکر میں میڈیکل کیمپ، 200 مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات فراہم

تھرپارکر(جانوڈاٹ پی کے)ننگرپارکر تحصیل کے گاؤں ماٹھینو بجیر میں چکن گونیا وائرس پھیلنے کی عوامی شکایات پر ڈی ایچ او تھرپارکر ڈاکٹر لیکھراج سارنگانی کی خصوصی ہدایات پر میڈیکل کیمپ لگایا گیا، جس میں ڈاکٹر رمیش لال کی سرپرستی میں تعلقہ ہیڈکوارٹر ننگرپارکر کی ٹیم نے حصہ لیا، جبکہ ڈاکٹر راجا سندیپ اور ڈاکٹر بھگوان، ڈی ٹی ایچ او ننگرپارکر نے بھی اپنے فرائض انجام دیے۔
میڈیکل کیمپ میں 200 مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ تمام مریضوں کے مفت ٹیسٹ کیے گئے اور انہیں ادویات فراہم کی گئیں۔
دوسری جانب ڈی ایچ او ڈاکٹر لیکھراج سارنگانی کا کہنا ہے کہ تھرپارکر کے عوام کو بہترین علاج فراہم کرنا ہمارا فرض ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ضلع کے تمام ڈاکٹروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دل و جان سے تعاون کریں تاکہ علاج و معالجے کے حوالے سے عوام کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔



