تھرپارکر: مبینہ طور پر پل مسمار کرنے کا معاملہ، ایف آئی اے میں درخواست جمع

تھرپارکر (رپورٹ : میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) تھرپارکر ضلع اور بدین ضلع کی سرحد پر واقع پرانے پل کو مبینہ طور پر نقصان پہنچانے کے معاملے میں مقامی سماجی رہنما ارشاد علی لنڈ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) میں باضابطہ درخواست جمع کرائی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پل کو توڑ کر سرکاری وسائل کو نقصان پہنچایا گیا اور اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال سے کچھ سرکاری، غیر سرکاری اور سیاسی بااثر افراد نے عوام کی گذرگاہ بند کر کے مشکلات پیدا کیں۔

شفاف تحقیقات کے لیے درخواست کی کاپیاں نیب، اینٹی کرپشن، کمشنر حیدرآباد اور چیف انجینئر ایریگیشن ڈرینج کو بھی بھیجی گئی ہیں۔

اہم نکتہ یہ ہے کہ یہ اقدام کسی فرد کے خلاف ذاتی مہم نہیں بلکہ قانون کی بالادستی، شفافیت اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button