مٹھی میں عالمی انسانی حقوق تنظیم کا سیمینار منعقد کیا گیا

مٹھی (رپورٹ : میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) مٹھی کی پکنک پوائنٹ گڈی بٹ مٹھی پر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس (انسانی حقوق) تنظیم کی جانب سے انسانی حقوق کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس انسانی حقوق تنظیم کے ایڈیشنل سیکرٹری خالد چاچڑ نے سیمینار کی صدارت کی۔

سیمینار میں خصوصی مہمان کے طور پر اسسٹنٹ ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر سندھ راجویر سنگھ سوڈا نے شرکت کی۔

ضلع انتظامیہ تھرپارکر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی، محتسبِ اعلیٰ تھرپارکر محمد عمر پنھور، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لیکھراج سارنگانی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مٹھی، دیگر ضلعی افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔

سیمینار کے بعد ایک محفلِ موسیقی کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جس میں ضلع تھرپارکر کے مقامی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button