کلوئی نزد دوسرے دن ہتھیار بند حملہ، تشدد، لڑکا بیہوش، متاثرین کا احتجاج، پولیس خاموش

تھرپارکر( میندھرو کاجھروی\جانوڈاٹ پی کے) تھرپارکر کے تعلقہ کلوئی میں واقع کیٹی کے علاقے میں مالو میگھواڑ ڈھانی پر حال ہی میں لنڈ برادری کے مسلح افراد نے حملہ کیا۔ حملے کے دوران ایک بچہ، شوکت کمار ولد سومار، کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جو اس وقت بے ہوش ہے۔ گزشتہ روز گھروں کی باڑ کو آگ لگا دی گئی، اور آج پھر سے حملا کیا گیا.

اس حوالے سے متاثر سومار میگھواڑ، دلیپ کمار اور میھندرو میگھواڑ کا کہا ہے کہ لنڈ برادری کے مسلح افراد نے گزشتہ روز گھروں کے جھونپڑوں کو آگ لگا دی تھی اور آج دوبارہ حملہ کیا ہے۔ علاقے میں بڑے پیمانے پر خونریزی کا خطرہ ہے

انہوں نے احتجاجی کرتے ہوئے کہا کہ رحیم لنڈ، خمیسو لنڈ، سمون لنڈ، حسین لنڈ نے ایک مقامی ٹیچر ممتاز لنڈ کے کہنے پر آک پھر ہتھیار لے کر حملا کیا، تشدد میں ہمارہ بچہ شوکت کمار بیہوش ہوگئے۔

متاثرہ میگھواڑ برادری کا الزام ہے کہ کلوئی پولیس ملزمان کے ساتھ تعاون کر رہی ہے اور انہیں روکنے میں ناکام ہے، جس کی وجہ سے ہماری جانوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

انہون نے کہا کہ کلوئی پولیس کو درخواست بھی دے رکھی ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔ انہون نے ایس ایس پی تھرپارکر عبداللہ میمن کو گذارش کی ہے کہ فوری طور پر نوٹیس کے کر ہمیں بااثر لوگون سے تحفظ دیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button