تھرپارکر کا بڑا اسکینڈل: سول اسپتال مٹھی 26 کروڑ کا مقروض، فنڈز میں خردبرد کے سنگین الزامات

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی\ جانوڈاٹ پی کے) ضلعی ہیڈکوارٹر سول اسپتال مٹھی کو مبینہ طور پر عوام دشمن مافیا نے کھوکھلا کر دیا ہے، جبکہ اسپتال کے 26 کروڑ روپے کے مقروض ہونے کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

یہ انکشاف مٹھی سول اسپتال کے حال ہی میں تعینات ہونے والے سول سرجن شاہد جنجھي نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ذرائع کے مطابق سول اسپتال کو ہر سال کروڑوں روپے کا بجٹ فراہم کیا جاتا ہے، تاہم اس کے باوجود 26 کروڑ روپے کہاں خرچ ہوئے، یہ ایک بڑا سوال بن گیا ہے۔ اگر آڈٹ اداروں اور مبینہ کرپٹ عناصر کے خلاف تحقیقات کی جائیں تو اہم انکشافات سامنے آنے کا امکان ہے۔

یہ بھی سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ غریب مریضوں کے لیے ادویات کی خریداری کی مد میں محکمہ زکوٰۃ و عشر کی جانب سے ہر سال 50 لاکھ روپے فراہم کیے جاتے ہیں، مگر یہ رقم کہاں استعمال ہو رہی ہے۔

دوسری جانب یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ ریسکیو 1122 کیr ایمبولینس سروس تھرپارکر میں فعال ہونے کے بعد سول اسپتال مٹھی کی اپنی ایمبولینسز غیر استعمال شدہ پڑی ہیں، جس سے وسائل کے ضیاع کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بدانتظامی اور مبینہ بااثر افراد کی مداخلت کے باعث اسپتال بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے میں بھی ناکام ہوتا جا رہا ہے۔

دوسری جانب سياسی سماجی حلقوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں، محکمہ صحت اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اس معاملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرا کے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔

مزید خبریں

Back to top button