تھرپارکر میں سودخور قانون سے بالاتر، کئی گھر اجاڑ دیئے، چھاچھرو میں احتجاج

تھرپارکر (رپورٹ : میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) ضلعہ تھرپارکر کے اندر سود خوروں کے خلاف قانونی گرفت کہیں بھی نظر نہ آئی، جس کی وجہ سے وہ قانون سے بالاتر ہوکر اپنے اس کالے دھندے میں مصروف ہیں۔

چھاچھرو سٹی میں سود خورو شنکر سناف گرداری مھیشوری، بھورو سناف گرداری مھیشوری، ھریش کمار سناف نول مھیشوری اور گوتم درزی پر کونبھو سناف رانو میگھواڑ، کانجی سناف مولو میگھواڑ، چتون سناف کاٹائو میگھواڑ نے الزام لگاتے ہوئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہون نے کہا کہ سود خوروں پاس چاندی زیورات کے 300 تولا اور سونا کے زیورات 2 تولا تھے جو آج واپس لینے آئے تو سود خوروں نے انہیں گالیاں دیں اور دکان سے بار نکال دیا۔

جس کے خلاف پریس کلب چھاچھرو پر احتجاج کیا اور ضلع انتظامیا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سود خوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور ھمارے زیورات واپس دلوائی جائے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا کے ذوق سے یہ پتا چلتا ہے کہ روزانہ ایک دو کیس سود خوروں کے فراڈ کے وصول ہوتے رہے ہیں۔

سود خور پیسوں کے عوض سونا لے لیتے ہیں لیکن رسیونگ پرچہ وغیرہ نہیں دیتے، ابھی سونا کا ریٹ بڑھنے کے بعد انہوں نے اپنی نیتیں بدل لیں اور فراڈ کرنا شروع کردیا ہے، رقم کے پیسے اور سود واپس لینے کے بعد فراڈ کرکے سونا بھی نہیں دیتے اکثر کیس ایسے ہونے کی وجہ پولیس اور قانون بھی بے بس بن چکا ہے۔

تھرپارکر کے سیاسی سماجی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ سود خوروں سے ان کا رکارڈ تحویل میں لے کر متاثرین کو انصاف دلوایا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button