منشیات کیخلاف بولنا مافیا کو ناگوار،جمن پر ظلم غلط عمل ہے،مذمت کرتا ہوں،ارباب انور

تھرپارکر(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے)تھرپارکر کے سابق ضلع ناظم، جی ڈی اے سندھ اور ارباب گروپ کے رہنما ارباب انور عبدالجبار نے جمن جوڻیجو کی گرفتاری اور ان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمن جوڻیجو نے منشیات کے خلاف بہادری سے اپنا مؤقف پیش کیا، جو بات مافیا کو ناگوار گزری۔

میڈیا سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے ارباب انور عبدالجبار نے مزید کہا کہ یہاں کے نمائندے غائب ہو گئے ہیں، جو صرف انتخابات کے وقت سامنے آتے ہیں۔ سریندر ولاسائی کے علاوہ کسی نے جمن کا ساتھ نہیں دیا، حالانکہ جمن حق پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بابرکت مہینے میں منشیات کے خلاف آواز اٹھائی گئی ہے، اللہ ایمان دے گا اور عزت میں اضافہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس ظلم اور پولیس گردی کے خلاف جمن جوڻیجو اور ان سے ہمدردی رکھنے والوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں میڈیا کے لوگ اور تھری عوام کو اپیل کرتا ہوں کہ جمن جونیجو کے ساتھ زیادتی ہوئے ہے اس کے خلاف آواز اٹھایا جائے تاکہ اگلی بار کسی سے بھی زیادتی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ جمن جونیجو خلاف ایف آء آر داخل کرکے عدالت میں پیش نہ کرنا بھی ایک بڑا ظلم ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جمن جونیجو پر نہتے ظلم بند کردیئے جائیں۔

مزید خبریں

Back to top button