چیلہار میں لڑکی نے پانی کے ٹینک میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

تھرپارکر( رپورٹ : میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) چیلہار کے علاقے اکلی پاڑو سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے، جہاں 20 سالہ غیر شادی شدہ لڑکی کی لاش گھر میں بنے پانی کے ٹینک سے برآمد ہوئی ہے۔
ورثاء کے مطابق لڑکی ذہنی توازن درست نہ ہونے کے باعث مبینہ طور پر پانی کے ٹینک میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔



