تھرپارکر : خاتون کی جان کو خطرہ، تشدد، پتھر مارے گئے، وڈیو وائرل

تھرپارکر(رپورٹ : میندھرو کاجھروی، نمائندہ جانوڈاٹ پی کے) تحصیل ڈیپلو کے گاؤں کاریہار میں ایک خاتون نے اپنی جان کو لاحق خطرات کے پیش نظر سوشل میڈیا پر ویڈیو اور آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے حکام سے فوری تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی۔ جس کے بعد ڈیپلو پولیس انہیں پولیس اسٹیشن لے کے آئی۔
اطلاعات کے مطابق جی آر کالونی حیدرآباد کی رہائشی شازیہ آرائیں کی چند ماہ قبل جاوید ولد الف نہڑی سے شادی ہوئی تھی۔ خاتون اس وقت اپنے سسرال گاؤں کاریہار میں مقیم تھی۔
خاتون نے اپنے ویڈیو بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ اس کے سسر الف نہڑی اور دیور نظیر نہڑی کی جانب سے اسے جان سے مارنے کے لیئے حملا کیا، کمرے میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور پتھر مارے۔
ذرائع کے مطابق خاتون کو ڈیپلو پولیس تھانے منتقل کیا گیا، جہاں سے اسے عدالت میں پیش کیا گیا ہے تاکہ اس کے بیان کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔



