کلوئی میں پی پی ایچ آئی ملازم پر قاتلانہ حملہ، وحشیانہ تشدد سے شدید زخمی

تھرپارکر(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/جانوڈاٹ پی کے)

کلوئی میں پی پی ایچ آئی کے ملازم پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، لاٹھیوں اور کلہاڑیوں سے تشدد کیا گیا، جس کے بعد اسے ڈیپلو اسپتال داخل کرایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، کلوئی کے گاؤں کلنہار کھارو کے رہائشی اور پی پی ایچ آئی اسپتال کوٹ ارباب میر محمد میں لیب ٹیکنیشن کی ڈیوٹی کرنے والے ویرجی میگھواڑ اپنی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد اپنے گاؤں واپس جا رہے تھے کہ حملہ آوروں پرکاش ولد جمعون میگھواڑ، کھنگھار ولد پورو، کاھو، پونجو ولد گھمون، جمعون ولد گھمون، لچھمن ولد گھمون، اور رمیش ولد گھمون نے لاٹھیوں اور کلہاڑیوں سے حملہ کیا اور وحشیانہ تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا، جسے سول اسپتال ڈیپلو میں داخل کرایا گیا۔

متاثرہ فریق نے کہا کہ ملزمان نشے میں تھے اور ہمارے بندے پر وحشیانہ تشدد کیا۔ انہوں نے کہا کہ حملے کا کوئی جواز نہیں تھا اور بااثر افراد کے کہنے پر بے گناہ پر حملہ کیا گیا۔ متاثرین نے اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور انصاف کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button