پبلک ہیلتھ محکمہ تھرپارکر میں کرپشن کے انکشافات، تنخواہوں میں کٹوتیاں، ملازمین خودکشی پر مجبور

تھرپارکر (رپورٹ: میندھرو کاجھروی، نمائندہ جانوڈاٹ پی کے) ضلع تھرپارکر کے پبلک ہیلتھ محکمے میں کرپشن کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ انجینئرنگ او اینڈ ایم ڈپارٹمنٹ مٹھی کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتیاں جاری ہیں۔ انکشاف ہوا ہے کہ محکمے کے افسران ہر نئی سہ ماہی میں 40 سے 50 ملازمین کی تنخواہوں میں سے 75 ہزار روپے فی کس کٹوتی کرکے خود ہڑپ کر رہے ہیں۔

جبکہ دوسری جانب ملازمین کے بچے فاقہ کشی اور خودکشی جیسے انتہائی اقدامات پر مجبور ہو رہے ہیں اور ان کی فریاد سننے والا کوئی نہیں۔

اس حوالے سے آر او پلانٹ ملازم خان محمد جونیجو نے پریس ریلیز اور جاری کردہ ویڈیو میں بتایا کہ دسمبر کی سہ ماہی میں دیگر ملازمین کے ساتھ میری تنخواہ بھی کاٹ لی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں شدید پریشانی کی وجہ سے خودکشی پر مجبور ہوں، پیسے نہ ہونے کے باعث دکانداروں نے راشن دینا بند کر دیا ہے۔ بچے بھوک برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔ پلانٹ چل رہا ہے اور میں روزانہ ڈیوٹی انجام دے رہا ہوں۔

میری سیکریٹری پبلک ہیلتھ کراچی، ڈی سی تھرپارکر، ایگزیکٹو انجینئر اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ میری چھ ماہ کی تنخواہ یعنی 1 لاکھ 50 ہزار روپے پبلک ہیلتھ کے سائڈ ایس ڈی او اور کلرک نے ہڑپ کر لی ہے۔ بار بار شکایت کے باوجود کسی نے شنوائی نہیں کی، صرف جھوٹے دلاسے دیے جاتے رہے۔

اعلیٰ اداروں سے گزارش ہے کہ نوٹس لے کر فوری طور پر تنخواہیں جاری کروائی جائیں۔

مزید خبریں

Back to top button