مٹھی نزد بوائز اور گرلز دو روزہ ٹورنامنٹ، ونرز کو نقد انعام اور ٹرافی دی گئیں

تھرپارکر (رپورٹ : میندھرو کاجھروی، نمائندہ جانوڈاٹ پی کے)محکمہ کھیل مٹھی کی جانب سے مٹھی کے قریب مالنہور وینا میں دو روزہ انٹر اسکول بوائز اور گرلز کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا، جس میں مختلف اسکولوں کے طلبہ و طلبات نے حصہ لیا۔ جیتنے والی ٹیموں کو 30 ہزار روپے نقد انعام کے ساتھ شیلڈز اور ٹرافیاں دی گئیں۔

پروگرام کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز، محکمہ میرپورخاص واسدیو مالہی تھے، جبکہ اعزازی مہمانوں میں تھر ایجوکیشن کے سی ای او پرتاب شیواںی، اسسٹنٹ اسپورٹس آفیسر ارون دیوان اور معشوق عمرانی شامل تھے۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند معاشرے اور طلبہ کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی توجہ مثبت سرگرمیوں کی جانب مبذول کرانے کے لیے کھیلوں کا ہونا نہایت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں بیماریوں سمیت دیگر برائیوں کا خاتمہ یقینی ہو جاتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button