کلوئی میں معروف ماہرِ تعلیم مرحوم سادھو مل کے گھر پر قبضہ، بیٹی دربدر

تھرپارکر(رپورٹ:میندھرو کاجھروی)تھرپارکر کے تعلقہ کلوئی کے معروف ماہرِ تعلیم مرحوم سائیں سادھو مل مہاراج کی بیٹی کے ساتھ ہونے والی ناانصافی نہایت افسوسناک ہے۔ ان کے گھر پر بااثر افراد نے قبضہ کر لیا ہے اور انہیں زبردستی گھر سے نکال دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق انہی کے قریبی بااثر رشتہ داروں کی جانب سے گھر پر قبضہ کرنے اور مسلسل ہراساں کرنے کے الزامات سامنے آئے ہیں، حالانکہ یہی گھر انہوں نے انسانیت کی بنیاد پر رہائش کے لیے دیا تھا۔ آج صورتحال یہ ہو چکی ہے کہ انہیں اپنے ہی گھر سے نکال کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

حکام اور متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ معاملے کی فوری اور منصفانہ تحقیقات کرائیں، متاثرہ خاتون کو تحفظ فراہم کریں اور انہیں انصاف دلایا جائے۔ معاشرے کو بھی چاہیے کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرے۔

واضح رہے کہ پلاٹ کی رجسٹری اور کاغذات مرحوم سائیں سادھو مل کی بیٹی کے شوہر کے نام پر ہیں، جو ان کے پاس موجود ہیں۔ تاہم ان کے پاس اتنی مالی استطاعت نہیں کہ عدالت میں درخواست دے سکیں یا وکلاء کے اخراجات برداشت کر سکیں۔

مزید خبریں

Back to top button