مٹھی: تھر ایجوکیشن الائنس کی جانب سے خصوصی بچوں کے اسکول کے طلباء میں مٹھیاں اور کپڑے تقسیم

تھرپارکر (رپورٹ : میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) مٹھی میں تھر ایجوکیشن الائنس کی جانب سے خصوصی بچوں کے اسکول میں عید الفطر کے موقع پر کپڑے اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔ مٹھی میں تھر ایجوکیشن الائنس کی جانب سے خصوصی بچوں کو تعلیم اور تربیت دینے والے ادارے خصوصی تعلیم اور بحالی مرکز میں عیدالفطر کے مناسبت سے کپڑے اور مٹھائی تقسیم کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر تھرپارکر کھینیراج سنگھ، تھر ایجوکیشن الائنس کے پروگرام مئنيجر سارنگ رام، خصوصی بچوں کے اسکول کے پرنسپل محمد سلیم راہموں، عبدالرحمن بجیر، محبوب سموں و دیگراں بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بات کرتے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر نے کہا کہ تھر ایجوکیشن الائنس نے اچھا قدم اٹھاتے ہوئے خصوصی بچوں کو عید کے موقع پر یاد کیا ہے اور یہ بچے بھی معاشرے کا اہم حصہ ہیں جن کو ہمت افزائی اور حوصلہ دینے کی ضرورت رہتی ہے۔ان بچوں کو بھی عید کی خوشی میں شامل کیا جو قابل تعریف عمل ہے۔اس موقع پر پرنسپل محمد سلیم راہموں ،سارنگ رام، ونود شرما ،گلجی و دیگراں نے بچوں کو عید گفٹ دیئے۔



