مٹھی: آئی بی ای ماہرین کی زیر نگرانی 40 اساتذہ کو اسٹیم تربیت فراہم

تھرپارکر (رپورٹ : میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) مٹھی میں تھر ایجوکیشن الائنس اور حبیب بینک فاونڈیشن کے تعاون سے اسٹیم پر 40 اساتذہ کو دو روزہ تربیت فراہم کی گئی۔مٹھی میں تھر ایجوکیشن الائنس اور حبیب بینک فاونڈیشن کے تعاون تھر کے 11 گرلز اور بوائز ہائی اسکولوں کے 40 ٹیچرز کو سائنسی تعلیم پر دو روزہ تربیت مٹھی کی نجی ہوٹل میں فراہم کی گئی، جس میں بڑی تعداد خواتین اساتذہ کی تھی ۔تربیتی پروگرام میں آء بی اے سکھر کے ماہرین نے اساتذہ کو سائنسی تعلیم پر تربیت دی۔اس موقع پر تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر تقریب میں ٹیچرز کو سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے۔تقریب میں تھر ایجوکیشن الائنس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پرتاب شیوانی نے ٹیچرز کو خطاب کرتے کہا کہ تھر ایجوکیشن الائنس نے حبیب بینک فاونڈیشن کے تعاون سے لڑکیوں کو اسٹیم کے ذریعے تعلیم کے لیے خصوصی منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس میں لڑکیوں کو سائنسی تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں ،تربیتی سیشنز میں جدید اسٹیم تدریسی طریقہ کار پر توجہ دی گئی، جس کا مقصد اساتذہ کو بااختیار بنانا تھا تاکہ وہ طلبہ میں تنقیدی سوچ، تخلیقی صلاحیتوں اور مسئلہ حل کرنے کی مہارتوں کو فروغ دے سکیں، خصوصاً لڑکیوں کی اسٹیم تعلیم میں شرکت کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں میں لڑکیوں کے سائنس کلب بنائے گئے ہیں اور اساتذہ کو بھی سائنسی تعلیم کے جدید ترین سطح پر تربیت فراہم کی جارہی ہے کہ بچیوں کو سائنس کے ساتھ ٹیکنالوجی پر بھی عبور حاصل ہو،اس منصوبے تحت لڑکیوں کے ساتھ اساتذہ کو بھی تربيت دی جارہی ہے اور آء بی اے سکھر کے پروفیسروں نے اس تربیتی پروگرام میں اساتذہ کو تربیت دی ہے۔اس منصوبے تحت لڑکیوں کے سمر اور ونٹر کیمپ،سائنسی اور ٹیکنالوجی کا فیسٹیول اور سائنس لیب کا قیام بھی شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی پر فیسٹیول گرلز ان سائنس ننگرپارکر میں ہوگا۔ہم چاہتے ہیں کہ تھر کی لڑکیوں کو بھی سائنسدان بنایا جائے۔اس موقع پر بات کرتے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ارجن کمار نے کہا کہ تھرپارکر سندھ کے تمام اضلاع میں اسٹیم مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جس کا کریڈٹ بھی اساتذہ کو جاتا ہے، اساتذہ کو بہتر تربیت فراہم کرنے کے اقدام کو سراہتے ہیں اور تھر ایجوکیشن الائنس کے ساتھ محکمہ تعلیم کا تعاون جاری رہے گا۔اس موقع پر ریفارم سپورٹ یونٹ کے فوکل پرسن شامداس آچاریہ، تھر ایجوکیشن الائنس کے اسٹیم پروجیکٹ مینیجر صنم الطاف و دیگراں بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button