تھرکول انتظامیہ کی ناانصافی، مسائل حل کرنے سے انکار، کام بند اور احتجاج

مٹھی(جانو ڈاٹ پی کے)تھرکول بلاکس ون اور ٹو میں کام کرنے والے ڈمپر ڈرائیورز اور دیگر چھوٹے ملازمین کے مسائل حل نہ ہوئے، تھرکول انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے وعدے پورے نہ کیے گئے، کچھ دیر اور کام مکمل ہونے کے بعد تھرکول بلاک ٹو کی انتظامیہ نے مسائل حل کرنے سے انکار کردیا۔تھرکول انتظامیہ کے ایسے ردعمل کے خلاف ڈرائیورز اور دیگر ملازمین نے کام بند کرکے مختلف شہروں میں احتجاج کیا۔اسلام کوٹ، کلوئی اور مٹھی میں الگ الگ احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان سے وعدہ کیا گیا تھا کہ وہ جلد کام شروع کریں گے اور مسائل حل کریں گے لیکن اب وہ صاف انکار کر رہے ہیں اور انہیں پولیس گردی کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اچھا کھانا بھی نہیں دیا جاتا اور نہ ہی ہنگامی چھٹی دی جاتی ہے، انہیں ہر وقت گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہنڈا کمپنی اپنے ظلم و جبر کی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔

 

مزید خبریں

Back to top button