تھر کول بلاک ٹوکے متاثرہ خاندانوں کو سالانہ معاوضہ دے دیا گیا

مٹھی(رپورٹ:میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی ڈویژن میرپورخاص کے صدر ایم این اے ڈاکٹر مہیش کمار ملانی، سی ای او بلاک 2 عامر اقبال، سبین شاہ اور پیپلز پارٹی ضلع تھرپارکر کے جنرل سیکرٹری سشیل کمار ملانی نے گوڑانو گاؤں پہنچ کر علاقہ گوڑانو کے مختلف دیہات کے خاندانوں کو 2025 کا سالانہ معاوضہ دینے کی تقریب میں شرکت کی۔گوڑانو گاؤں میں تھر فاؤنڈیشن کی جانب سے نئے تعمیر کیے گئے آرو پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔گوڑانو گاؤں میں، انہوں نے بھیم راج میگھواڑ کی طرف سے دی گئی چائے کی پارٹی میں بھی شرکت کی۔اس موقع پر فرحان انصاری، فیاض سومرو، حاجی عاقل لنجو، سید احمد شاہ، تعلقہ مٹھی کے صدر سراج سومرو، تعلقہ اسلام کوٹ کے انفارمیشن سیکرٹری سید بھورل شاہ، نواز سومرو، حامد دوہٹ، سکندر سنگراسی، دیپک شرما اور دیگر موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button