تھرکول انتظامیہ نے گھروں کے قبضے لے لئے لیکن معاوضہ نہیں دیا، کولہی برادری کا بچوں اور خواتین سمیت شدید احتجاج

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی)تھرپارکر کے تعلقہ اسلام کوٹ میں تھرکول بلاک ون کے گاؤں تلوایو کی کولہی برادری کے لوگوں نے کل، 14 دن بھی بچوں اور عورتوں سمیت نقل مکانی کرنے کے بعد، پریس کلب پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ تھرکول انتظامیہ ہمارے ساتھ ظلم کر رہی ہے، ہمارے گھروں کو قبضے میں لے لیا گیا ہے لیکن دوسری جگہ آباد ہونے کے لیے ہمیں معاوضہ نہیں دیا جا رہا۔

انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button