چیمپئنز لیگ تھرپارکر سیزن 2 کا اختتام، تھر واریئرز نے سنسنی خیز فائنل جیت لیا

مٹھی (رپورٹ : میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) تھر کے بے تاج بادشاہ مرحوم ارباب امیر حسن کی یاد میں منعقد ہونے والا افتتاحی چیمپئنز لیگ تھرپارکر سیزن 2 جو کہ مٹھی کرکٹ گراؤنڈ میں تین روز سے جاری ہے اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ جس میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا، تمام ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔
ہزاروں شائقین نے بھی داد دی۔ ہر ٹیم نے ضلع سے باہر کے مہمان کھلاڑی کو کھیلا۔ آخر میں فائنل میچ وریام لنجو کی ٹیم تھر واریئرز اور تھر لعل قلندر کی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں تھر لعل قلندر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر میچ جیتنے کے لیے 98 رنز کا ہدف دیا۔ جس میں تھر واریئرز کے کپتان اعجاز لانجو نے آخری اوور کی آخری گیند پر چھکا لگا کر شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھر واریئرز کو جیتوا کر چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
آخر میں فائنل تقریب کے مہمانان خصوصی میں اسسٹنٹ کمشنر مٹھی عمیر اشرف، صحافی ممتاز نہڑیو، وکیل سبحان سمیجو، سید فدا شاہ، صحافی غازی نہریو، ہاشم نہریو، جلال نہریو، ارباب انعام الرحمان، ڈاکٹر ساجن سارنگ، حفیظ سندھی، خالد جوگی، صحافی علی اور دیگر بھی موجود تھے۔ جمن جونیجو، مٹھی ٹریڈ ایسوسی ایشن کے شام سندر اور دیگر معزز مہمان بھی شریک ہوئے۔
شاندار کارکردگی پر تھر واریئرز کے کپتان اعجاز لنجو کو مین آف دی میچ اور رضا چانڈیو کو مین آف دی ٹورنامنٹ اور سید عظیم شاہ کو بہترین باؤلر کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے علاوہ ونر اپ ٹیم کو ایک لاکھ روپے کا نقد انعام ٹرافی دی گئی۔ اور رنر اپ ٹیم کو 50,000 اور ٹرافی دی گئی۔کھلاڑیوں اور آرگنائزنگ کمیٹی کو شیلڈز اور لنگیاں پیش کی گئیں۔



