جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کی مٹھی آمد, تھر آرٹ نمائش کا دورہ

مٹھی (رپورٹ : میندھرو کاجھروی، نمائندہ جانوڈاٹ پی کے)جونیئر ذوالفقار علی بھٹو مٹھی پہنچے جہاں انہوں نے مٹھی میں جاری دو روزہ تھر آرٹ نمائشی میلے کا دورہ کیا۔
جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے تھر آرٹ اسٹوڈیو میں منعقدہ نمائش میں رکھے گئے مختلف فن پاروں اور تصاویر کا بغور معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نمائش میں شریک نوجوان آرٹسٹس کی فنی صلاحیتوں اور تخلیقی کاوشوں کو سراہا۔
جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے تھر آرٹ اسٹوڈیو کی جانب سے تھر آرٹ میلے کے انعقاد اور مقامی نوجوانوں کو اظہارِ فن کا موقع فراہم کرنے کے اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی سرگرمیاں علاقے کی ثقافت، فن اور مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کے پہچنے پر میڈیا کے لوگ بھی تھر آرٹس اسٹوڈیو پہنچ گئے، لیکن ذوالفقار بھٹو نے بات کرنے سے انکار کر دیا۔
ذوالفقار علی بھٹو وہان سے اسلام کوٹ کے لیئے روانا ہوگئے۔



