ڈاکٹر کنول فیاض کا منو بھائی تھیلیسیمیا کیئر سینٹر بدین کا دورہ: ایچ آئی وی/ایڈز اسکریننگ اور جدید سہولیات پر توجہ

بدين (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے) ڈاکٹر کنول فیاض، ڈائریکٹر کمیونیکیبل ڈیزیز کنٹرول (CDC/HIV/AIDS) پروگرام سندھ نے ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر ظھور احمد عباسی کے ہمراہ منو بھائی تھلیسیمیا کیئر سینٹر بدین کا دورہ کیا۔

اس موقع پر سینٹر کے بانی انچارج ڈاکٹر محمد ہارون میمن نے سینٹر کے کام، سہولیات، پروگرامز اور مریضوں و ڈونرز کی اسکریننگ کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کیں۔

ڈاکٹر کنول فیاض نے کہا کہ وزیر صحت سندھ محترمہ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو ایچ آئی وی اسکریننگ پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں، اور سندھ بھر میں ہر ضلع میں مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں تربیت یافتہ عملہ تعینات ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹر کو مزید جدید سہولیات اور مضبوط بنایا جائے گا۔

متعلقہ اسٹاف سینٹر کی انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے میں رہے گا اور ہر ممکن بھرپور تعاون فراہم کرے گا سینٹر کی اپگریڈنگ میں وزیر صحت اور سیکرٹری ہیلتھ کی خصوصی دلچسپی شامل ہے اور وہ پورے سندھ میں سہولیات بڑھانے کے لیے تعاون فراہم کریں گے انہونے کہا کے تھیلیسیمیا کے پریوینشن کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو ایچ آئی وی/ایڈز کے حوالے سے بھی آگاہی دی جائے، خصوصاً بلڈ ڈونرز اور سرنجز کی دوبارہ استعمال کے مسئلے پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ دوبارہ استعمال ختم کیا جا سکے۔ اس حوالے سے انفیکشن ڈپارٹمنٹ اپنا کردار ادا کر رہا ہے، اور سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی مؤثر کردار ادا کر رہی ہے ایچ آئی وی ٹیمیں، خصوصاً تربیت یافتہ کاؤنسلرز، فیلڈ میں جا کر افراد اور ڈونرز سے رابطہ قائم کرتی ہیں اور انہیں ایچ آئی وی/ایڈز کے حوالے سے معلومات فراہم کرتی ہیں افسران نے تہیلیسیمیا سینٹرمیں اسکریننگ کی میتھوڈالوجی اور انسٹرومنٹس بابت معلومات حاصل کی اور انتہائی خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ڈائریکٹر کمیونیکیبل ڈیزیز کنٹرول (HIV/ AIDS ) پروگرام ڈاکٹر کنول فیاض نے کہا کہ محکمہ صحت سندھ کی طرف سے منو بھائی تھیلیسیمیا کیئر سینٹر میں ایک نیا یونٹ قائم کیا جا ہے گا جس میں ایچ آئی وی کی شدت معلوم کرنے کے لئے سی ڈی 4 (. CD4) کے ساتھ ہیپاٹائٹس B اور C کا وائرل لوڈ ٹیسٹ بھی کیا جائے گا، اور متعلقہ عملہ بھی تعینات کیا جائے گا انہونے سی بی ایس (Chorionic Villus Sampling) پروسیجر روم کا دورہ کیا گیا، جہاں خدا آباد ، دادو سے آئی ہوئی حاملہ خاتون جو قبل از پیدائش تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ کروانے آئیں تھی ان سے بیماری سے بچائو کے بارے مین معلومات حاصل کی ڈاکٹر کنول فیاض نے کہا کہ وزیر صحت اور وزیراعلیٰ سندھ کو درخواست کی جائیگی کہ دادو میں بھی ایسا سینٹر قائم ہو جھان پرینیٹل ڈائیگنوسس کی صحولیات مھیا کی جائیں یا ڈاکٹر نگہت علی شاھ پور وائیس چانسلر JSMU ،جس کی زیر نگرانی فیمیل ڈاکٹرس کو تربیت دی جائے تاکہ مریض بدین یا کراچی کا سفر نہ کریں مریضوں کے علاج اور مسائل کے بارے میں سینٹر کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مختیار احمد نے تفصیلات سے آگاہ کیا ڈاکٹر کنول فیاض ڈائریکٹر ،کمیونیکیبل ڈیزیز کنٹرول نے افسوس کا اظہار کیا کہ نوارٹس کمپنی پورے سندھ میں ڈسفرال انجیکشن فراہم نہیں کر رہی جس سے تھیلیسیمیا میجر کے بچے ان مین فولاد بڑھ تا ھے انہونے کہا کے وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کو درخواست کی جائے گی تاکہ پورے سندھ میں انجیکشن دستیاب ہوں اور کمپنی کو ہدایت دی جائیگی ان کو پریوینشن ڈپارٹمنٹ کا دورہ بھی کرایا گیا جہاں تھیلیسیمیا میجر میں مبتلا فیملی کی ایکسٹینڈڈ فیملی اسکریننگ کے حوالے سے تفصیل سے معلومات دی گئی جس کو بھی سراہا جا گیا اور امید ظاہر کی کہ یہ طریقہ دیگر سینٹروں میں بھی اپنایا جائے گا ڈپٹی کمشنر یاسر بھئی نے کہا کہ ان کا بھرپور تعاون منو بھائی تھلیسیمیا سینٹر کے ساتھ ہے اور ان شاء اللہ تعالیٰ انہیں ایک موبائل یونٹ فراہم کی جائے گی تاکہ فیلڈ میں سیمپل کلیکشن اور پریوینشن کے کام کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

انہونے کہا کہ سینٹر کے مسائل کو دور کرنے کو اولین فرض سمجھ کر ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظھور احمد عباسی نے بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ان کو ریہبیلیٹیشن سینٹر کا وزٹ بھی کرایا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button