تھائی لینڈ میں بارشوں کا3صدیوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،ہلاکتوں کی تعداد19ہوگئی

بینکاک(جانو ڈاٹ پی کے)تھائی لینڈ میں بارشوں کا3صدیوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،ہلاکتوں کی تعداد19ہوگئی۔
مقامی حکام کے مطابق تھائی لینڈ میں مختلف علاقوں میں400ملی میٹرسے زائد بارش ریکارڈ ہوئی جس سے بارشوں کا300سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔گزشتہ ہفتے کے آخر سے جاری طوفانی بارشوں نے سیاحتی شہر ہاٹ یائی سمیت جنوبی علاقے کو ڈبو دیا ہے۔شہر میں مسلسل بارش سے 8 فٹ تک جمع ہوگیا۔مسلسل بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال کے باعث 9 صوبے زیرِ آب آگئے اور ایک لاکھ 27 ہزار گھرانے متاثر ہو گئے۔تھائی حکومت نے منگل کو جنوبی صوبے Songkhlaمیں بھی ہنگامی حالت نافذ کر دی، کیونکہ محکمہ موسمیات نے اس ہفتے مزید بارش اور ممکنہ سیلاب کی پیشگوئی کی ہے۔تھائی لینڈ میں عام طور پر جون سے ستمبر تک شدید بارشیں ہوتی ہیں، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے موسمی حالات غیر متوقع ہو گئے ہیں۔



