کامران ٹیسوری رخصت،آہیں اور سسکیاں

​کراچی(خصوصی رپورٹ/جانوڈاٹ پی کے)سندھ کی سیاست میں اس وقت ہنسی اور آنسوؤں کا عجیب تماشہ برپا ہے! کامران ٹیسوری کی رخصتی پر گورنر ہاؤس میں وہ "فلمی مناظر” دیکھنے کو ملے جنہوں نے الطاف حسین کے پرانے دور کی یاد تازہ کر دی۔ ٹیسوری صاحب کی آخری افطاری پر خواتین کی آہیں اور سسکیاں بتا رہی ہیں کہ یہ سب کسی خاص اسکرپٹ کا حصہ تھا، مگر حقیقت یہ ہے کہ ٹیسوری صاحب "نئے صوبے” کا راگ الاپ کر اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی مار چکے ہیں۔ دوسری جانب ایم کیو ایم نے نہال ہاشمی کی تقرری پر وفاقی حکومت چھوڑنے کی دھمکی تو دے دی ہے، مگر سیاسی پنڈت ہنس کر پوچھ رہے ہیں کہ "جاؤ گے کہاں؟”

​ادھر عوامی محاذ پر ایک نیا طوفان دستک دے رہا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 95 ڈالر تک پہنچنے کے بعد آج پٹرولیم قیمتوں پر ہفتہ وار نظرِ ثانی ہونے والی ہے، جہاں قیمتیں کم ہونے کا دور دور تک کوئی امکان نہیں۔ دوسری طرف بجلی کا حال یہ ہے کہ ایک طرف حکومت آئی پی پیز کو اربوں روپے کی "کپیسٹی پیمنٹس” دے رہی ہے اور دوسری طرف گرمی آنے سے پہلے ہی لاہور سمیت ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ داخلی سیاست کا یہ تماشہ شہباز شریف کے لیے نیا سر درد بننے والا ہے۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button