کراچی:سکیورٹی فورسز کا بروقت ایکشن:دہشتگردوں کی نشاندہی پر200کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار دہشتگردوں کی نشاندہی پر دو سو کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے گرفتار دہشت گردوں نے  دھماکا خیز مواد کی نشاندہی کی جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بارودی مواد بلدیہ ٹاؤن رئیس گوٹھ میں ایک مکان سے برآمد کیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق بارودی مواد ڈرموں میں رکھا گیا تھا جو گرفتار دہشت گرد ہمدان کی نشاندہی پر برآمد کیا گیا جبکہ گرفتار دہشت گردوں کے نشاندہی پر دیگر دہشتگرد گروہوں سے وابستہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button