"ایرانی حکومت کا تختہ نہیں الٹ سکتے”:امریکی انٹیلیجنس نے ہتھیار ڈال دئیے!

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق، اسرائیل میں موجود ایک بھارتی صحافی برج موہن سنگھ نے وہاں کے ہولناک حالات سے پردہ اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں معلومات پر سخت کنٹرول ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایرانی میزائل 100 فٹ گہرے بنکروں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں اور وہاں ٹیکنالوجی مکمل طور پر فیل ہو چکی ہے۔ الارم بجنے سے پہلے ہی دھماکے ہو جاتے ہیں، جس سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہو رہا ہے جسے میڈیا سے چھپایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب، ایک خفیہ امریکی انٹیلیجنس رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ شدید بمباری کے باوجود ایران کی موجودہ قیادت کو ہٹانا ممکن نہیں کیونکہ وہاں کی فوجی اور مذہبی قیادت کا کنٹرول انتہائی مضبوط ہے۔ اسی دوران، ایران نے بحرین میں واقع امریکی فوجی اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ سعودی عرب اور قطر نے بھی اپنی حدود میں میزائل حملوں کو ناکام بنانے کی اطلاع دی ہے۔ امریکہ میں صدر ٹرمپ کے حوالے سے ‘ایپسٹین فائلز’ (Epstein Files) میں نئے اخلاقی انکشافات سامنے آئے ہیں، جسے بعض تجزیہ نگار ایران پر جنگ مسلط کرنے کی ایک بڑی وجہ قرار دے رہے ہیں۔
مزید تفصیلات کے لیے سینیئر تجزیہ کار سید عمران شفقت کا یہ وی لاگ دیکھئے:




