ایران میں مظاہرے حرام،پاکستان میں حلال؟

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)ایران میں مظاہرے حرام،پاکستان میں حلال،علامہ راجہ ناصر عباس کی منطق نے صحافیوں کو چکرادیا۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سینئر رہنما علامہ راجہ ناصر عباس،محمود خان اچکزئی کی لاہور میں سینئر صحافی حبیب اکرم کی رہائشگاہ پرصحافیوں کے ساتھ عشائیہ میں ملاقات ہوئی۔اس ملاقات میں سینئر صحافی سید عمران شفقت بھی موجودتھے۔ملاقات میں جب علامہ ناصر عباس سے ایران کے حالات پر سوال کیا گیا تو انہوں نے ایران کے حالات کے پیچھے عالمی طاقتوں کی سازشوں کا ذکر کیا اور جب پاکستان میں احتجاج پر احتجاج کی بات کی گئی تو انہوں نے اپنے الفاظ میں ایران کے احتجاج کو حرام اور پاکستان میں احتجاج کو حلال قراردیا۔
محمود خان اچکزئی کےپاس تحریک انصاف کے کارکنوں کو سڑکوں پر لانے کیلئے کیا پلان ہے ۔مزید جاننے کیلئے نیچے لنک پر کلک کریں۔




