بھارتی میڈیا نےتیجس طیارے کی تباہی کا ملبہ امریکا پر ڈال دیا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)بھارتی میڈیا نےتیجس طیارے کی تباہی کا ملبہ امریکا پر ڈال دیا۔
بھارتی نا اہلی بھارتی دفاعی کمزوری چھپانے کیلئے گودی میڈیا پر جنرل ریٹائرڈبخشی اور ارنب گوسوامی نے امریکی انجن کو حادثے کی وجہ قراردیدیا۔ارنب گوسوامی نے کہا کہ تیجس امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک کے تیارانجن سے چلتا ہے، انجن کی تاخیر نے دفاعی تیاری میں خطرناک خلا پیدا کردیا۔ امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک بھارت کی کبھی دوست نہیں رہی۔ امریکی حکومت نے تیجس کیلئے نئے انجنوں کی فراہمی سست کرنےکی کوشش کی۔ امریکا ایل سی اے پروگرام اور تیجس کو ایک خطرہ سمجھتا ہے۔
جنرل ریٹائرڈبخشی نے کہا کہ آپ نہیں جانتے کہ کب سندور2 دوبارہ بھڑک اٹھے، جی ای 404 انجن ہمیں دو سال پہلے مل جانا چاہیے تھا، ابھی تک ہمیں صرف دو انجن ملے ہیں، نئےانجنوں کیلئےبھارت نےایک ارب ڈالر ادا کیے ہیں۔



