تیجس طیارہ حادثہ کے بعد بھارت کو ایک اور دھچکا: آرمینیا نے بھارت سے طیاروں کی خریداری معطل کردی

یریوان (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمینیا نے دبئی ایئر شو میں بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس کے حادثے کے بعد ان طیاروں کی خریداری معطل کر دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمینیا اور بھارت کے درمیان 1.2 بلین ڈالر مالیت کے 12 تیجس طیاروں کی خریداری پر بات چیت جاری تھی،اور اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا تو یہ تیجس کی پہلی بڑی برآمدی ڈیل ہوتی۔
رپورٹس کے مطابق آرمینیا کے اس فیصلے سے اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کو بھی بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ تیجس میں استعمال ہونے والے جدید آلات جیسے کہ اسرائیل میں تیار کردہ ریڈار بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ 21 نومبر کو دبئی ایئرشو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا تھا۔



