دبئی ایئر شو حادثہ: تیجس طیارے کی ناکامی نے بھارت کے ایکسپورٹ خواب چکنا چور کر دئیے

لندن(جانوڈاٹ پی کے)دبئی ایئر شو میں تیجس طیارے کے حادثے سے بھارت کو شدید دھچکا، تیجس ایکسپورٹ کرنے کے بھارتی خواب مٹی میں مل گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق تیجس کو مگ ٹونٹی نائن اورمیراج دو ہزارطیاروں کے متبادل کےطورپرتیارکیا جارہا تھا،چالیس برس گزرنےکےباوجود تیجس میں خامیاں ختم نہ ہو سکیں،کھلی نمائش میں حادثے کے بعد طیارے کو بیرون ملک خریدار ملنا دشوار ہے۔
ناقابل اعتبارتیجس کومئی میں پاکستان کےخلاف جنگ میں بھی استعمال نہیں کیاگیا،نہ ریپبلک ڈے پر اسے پرواز کی اجازت ملی،رپورٹ کےمطابق تیجس کے مقابلے میں جے ایف سیونٹین تھنڈر اپنا لوہا منوا چکا ہے، پاکستان نے نہ صرف جنگ میں جے ایف سیونٹین تھنڈر کو آزمانا بلکہ ایک دوست ملک کے ساتھ فروخت کا معاہدہ بھی ہوچکا ہے۔



