تیجس گرنے کے بعد بھارتیوں کی اپنی فضائیہ پر سخت تنقید،ائیرچیف کے استعفے کا مطالبہ

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)دبئی میں ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس گرنے کے بعد بھارتیوں نے اپنی فضائیہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور ائیر چیف کے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔
جمعہ کو دبئی ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، بھارتی طیارہ ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گرا۔
بھارتی ائیرفورس نے طیارہ گرنےاور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
بھارتی ائیرفورس کے مطابق بھارتی لڑاکاطیارہ تیجس مقامی وقت کےمطابق 2بج کر10منٹ پر گرا۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔
چند روز قبل ہی دبئی ائیر شو کے دوران بھارتی لڑاکا طیارے کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں تیجس طیارے کے فیول ٹینک سے تیل لیک ہوتے دیکھا گیا تھا۔
Abhijit @Iyervval is absolutely right, we keep seeing endless hype about Tejas’ air-show maneuvers, but almost no honest discussion on avionics, data-linking, or the reliability of its FBW systems.
This obsession with optics over substance is exactly why our defence ecosystem… pic.twitter.com/ngH7MHIR5R
— Tejasswi Prakash (@Tiju0Prakash) November 20, 2025
طیارہ تیجس گرنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین نے اپنی فضائیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ائیر چیف کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
انوشی تیواری نامی بھارتی صارف نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پوری دنیا کے سامنے بھارت کے لیے ایک بہت بڑی توہین ہے۔ بھارتی ائیر فورس کے سربراہ کو فوراً عہدے سے ہٹا دینا چاہیے۔
ایک اور بھارتی صارف تیجسوی پراکاش نے سوال اٹھایا کہ اگر ہمارے طیارے بنیادی ایروبیٹک اسٹنٹ بھی نہیں کر سکتے تو یہ اس سے بھی بڑا سوال پیدا کرتا ہے، کیا ہمارے پائلٹس کو ان طیاروں پر مناسب تربیت دی جا رہی ہے؟
اسی صارف نے بھارتی ائیر چیف پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب ہمارا ائیر چیف ڈسپلن، تربیت اور تکنیکی تیاری پر بات کرنے کے بجائے زیادہ تر ڈانس کلپس میں نظر آئے، تو صاف ظاہر ہے کہ قیادت کے اعلیٰ سطح پر کچھ نہ کچھ غلط ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ دو سال سے بھی کم عرصےمیں تیجس طیارےکا یہ دوسرا حادثہ ہے اور مارچ 2024 میں تیجس لڑاکا طیارہ راجستھان کےشہرجیسلمیرمیں گرکرتباہ ہواتھا۔
Tejas crash is a painful wake-up call.
When our Air Chief seems more visible in dance clips and Bollywood-style moments than in addressing discipline, training, and technical readiness, something is clearly going wrong at the top.This isn’t the era for showmanship, it’s the… pic.twitter.com/dSJUeKYp7j
— Tejasswi Prakash (@Tiju0Prakash) November 21, 2025



