تیجس کی تباہی،پاکستانی شہریوں کی پویلین میں جاکر بھارتی افسروں سے”تعزیت”
تیجس طیارہ حادثہ: پاکستانی مداحوں اور حکام کی بھارتی فضائیہ سے تعزیت، بھارتی میڈیا پر تنقید بھی سامنے آگئی

لاہور(سپیشل رپورٹ)بھارتی جنگی طیارے تیجس (Tejas) کے حادثے کے بعد پاکستانی شہری فضائیہ اور کچھ حکام نے بھارتی فضائیہ IAF) کے افسروں سے ملاقات کرکے افسوس کا اظہار کیا اور پائلٹ کی ہلاکت پر تعزیت پیش کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات دوستانہ ماحول میں ہوئی جس میں پاکستانی شہریوں نے کہا کہ فضائی حادثات پوری دنیا کے لیے سانحہ ہوتے ہیں اور اس طرح کے واقعات پر انسانیت کی بنیاد پر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونا ضروری ہے۔
🇮🇳 🇵🇰
Pakistani fans and officials met Indian Air Force officials to offer condolences and share their thoughts after yesterday Tejas crash.– Meanwhile, when it crashed, Indian media and defence experts mocked Pakistan with manipulated videos.
Now they won’t share this video. pic.twitter.com/u2oaqBPF0z
— Zard si Gana (@ZardSi) November 22, 2025
بھارتی میڈیا پر تنقید
دوسری جانب حادثے کے فوراً بعد بھارتی میڈیا کے بعض حلقوں اور کچھ دفاعی تجزیہ کاروں نے پاکستان کے خلاف گمراہ کن اور تراشیدہ ویڈیوز پھیلائیں اور طنزیہ بیانات دیے، جس پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردِعمل ظاہر کیا۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اب جب پاکستانی شہری اور حکام بھارتی فضائیہ سے تعزیت کر رہے ہیں، تو بھارتی میڈیا وہ ویڈیوز یا تصاویر شیئر نہیں کر رہا جو دونوں ممالک کے درمیان انسانی اقدار اور احترام کو اجاگر کریں۔
تیجس طیارے کا حادثہ بھارت میں تشویش کا باعث بنا، جبکہ دونوں ممالک کے عوام کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آئے۔ تاہم پاکستانی نمائندوں کے تعزیتی اقدام کو امن اور انسانی ہمدردی کی مثبت مثال قرار دیا جا رہا ہے۔



