ایران کے اسرائیل پر تابڑ توڑ حملے،کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں،4افراد ہلاک اور8زخمی

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران کے اسرائیل پر تابڑ توڑ حملے،کئی عمارتیں ملبے کاڈھیر بن گئیں،4افراد ہلاک اور8زخمی ہوگئے۔ایران کے اسرائیل کے شہر حیفہ میں کیے گئے بیلسٹک میزائل حملوں میں شدید جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی شہر حیفہ کی کئی عمارتیں ایرانی حملوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جہاں18گھنٹوں سے جاری ریسکیو آپریشن کے بعد4لاشیں نکالی گئی ہیں۔اسرائیلی فورسز نے تحقیقاتی رپورٹ میں کہا کہ بیلسٹک میزائل کا وارہیڈ (دھماکہ خیز حصہ) زمین سے ٹکرانے کے باوجود نہیں پھٹا جس میں اندازاً سیکڑوں کلوگرام بارودی مواد موجود تھا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اگر یہ پھٹ جاتا تو پوری عمارت تباہ ہوسکتی تھی اور قریبی گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچتا البتہ کئی منزلیں تباہ ہوگئی۔اسرائیلی فضائیہ کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا گیا تھا جس کے باعث فضا میں اس کا راستہ بدل گیا اور میزائل کا ایک حصہ (ممکنہ طور پر وارہیڈ) رہائش عمارت پر آن گرا۔ابھی ریسکیو ادارے امدادی کاموں سے فارغ ہی ہوئے تھے کہ ایران نے صبح سویرے اسی علاقے میں دوبارہ حملہ کردیا اور اس بار کلسٹر وارہیڈ استعمال کیا گیا جس میں مزید 4 افراد زخمی ہوگئے۔



