T20ورلڈ کپ:6سپنر کھلا کر پاکستان کا نیا ریکارڈ

کولمبو(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں ایک اننگز میں6اسپنرز کھلانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

پاکستان آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کی تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے ایک اننگز میں 6 اسپنرز کا استعمال کیا۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا ہے۔بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے اسکواڈ میں6اسپنرز شامل تھے جن میں صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاداب خان، محمد نواز، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں۔پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے3وکٹیں حاصل کیں جبکہ عثمان طارق، شاہین آفریدی اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ لی، ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

مزید خبریں

Back to top button