بدین میں پی ٹی الف کے انتخابات، اساتذہ کے عہدیدار بلا مقابلہ منتخب

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)سندھ بھر کی طرح ضلع بدین میں بھی اساتذہ کی تنظیم پی ٹی الف کے انتخابات اردو اسکول بدین میں منعقد ہوئے، جن میں ضلع بدین کے اساتذہ کے عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ہونے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر اساتذہ کی جانب سے ایک ریلی بھی نکالی گئی رمضان جونیجو پینل کی جانب سے منتخب ہونے والے عہدیداروں میں صدر محمد سلیم میمن، ڈپٹی جنرل سیکریٹری گل محمد میمن، جنرل سیکریٹری شکیل آریسر، ریاض جونیجو، موسیٰ رستمانی، اسداللہ خاصخیلی، طاہرہ، ناہیدہ اور خالد اختر رستمانی شامل ہیں۔
اس موقع پر تمام منتخب رہنماؤں کو اجرکیں پہنائی گئیں۔ رہنماؤں نے تمام ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ اساتذہ کے مسائل ہر صورت حل کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریژری آفس اور ایجوکیشن آفسز میں موجود کرپشن کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ بایومیٹرک نظام کے اختیارات ضلع سطح پر دیے جائیں اور بند پڑے اسکولوں کو فوری طور پر فعال کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کے ٹریژری آفس سے متعلق باقی مسائل کو بھی جلد حل کرایا جائے گا



