استاد کی قدر ومنزلت وعزت ہمیشہ سے ہی بلند رہی ہے،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)استاد کی قدر ومنزلت وعزت ہمیشہ سے ہی بلند رہی ہے،کامیاب افراد کی زندگیوں میں استاد کی محنت کا ثمر ہوتا ہے، طالب علم کی زندگی ایک پھول کے مانند ہوتی ہے جسمیں خوشبو استاد کی محنت کا ثمر ہوتا ہے اور پھول ایک ہی جگہ رہتاہے خوشبو چہارسو پھیلتی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے قائد اعظم ڈویژنل پبلک ہائیر سیکنڈری سکول میں ٹیچر ڈے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیر زادہ،پرنسپل انعم سعید،میم سحرش سلیم،محمد صفدر،صداقت عباسی سمیت اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نوید احمد نے کہا کہ ناخواندہ ہزاروں افراد کے مقابلے میں ایک استاد کی تربیت یافتہ خواندہ فرد معاشرے میں جو عزت ومرتبہ پاتاہے وہ اپنی مثال آپ ہے،استاد اپنے کردار وعمل سے قوم کے بچوں کی جو تربیت کرتا ہے اس سے طالب علم اپنی عملی زندگی میں ملک وقوم کی تعمیر وترقی میں اپنا فاعل کردار اداکرنے کے قابل ہوتا ہے اساتذہ ہی علم کے ساتھ ساتھ طالب علم کی کردار سازی اورانسانیت کی خدمت کا درس دیتے ہیں استاد کی تعلیمی روحانی تربیت سے طالب علم اعلیٰ مرتبے پاتے ہیں کامیاب افراد کی زندگیوں میں استاد کی محنت ولگن بنیادی عنصر کی اہمیت کا مظہر ہوتی ہے۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہاکہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ سکول کی عمارت کا خیال اپنے گھر جیسا ر کھیں گے،اس احساس میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہئے اس ادارہ کو آپ اس طرح چلائیں جیسے یہ آپ کا اپنا گھر ہے،اسکی حفاظت آپ سب کی ذمہ داری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button