آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی!پوری دنیا ہل گئی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ/جانو ڈاٹ پی کے)​امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک تازہ اور سنسنی خیز اعلان نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل گہرے ہو گئے ہیں۔ امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کی مکمل ناکہ بندی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اب وہاں سے گزرنے والے ہر جہاز کو روکا جائے گا تاکہ یہ چیک کیا جا سکے کہ آیا انہوں نے ایران کو کوئی محصول ادا کیا ہے یا نہیں۔ یو ایس سینٹ کوم کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، اس ناکہ بندی کا اصل ہدف ایرانی بندرگاہوں پر آنے اور وہاں سے جانے والے جہازوں کو روکنا ہے تاکہ ایران کا معاشی گھیراؤ مکمل کیا جا سکے۔

​ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام محض ایران تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اس کا براہ راست اثر چین پر پڑے گا، کیونکہ ایران اپنے تیل کا 80 فیصد حصہ چین کو فروخت کرتا ہے۔ اگر امریکہ نے چین کے جہازوں کو روکنے کی کوشش کی تو یہ تیسری عالمی جنگ کے آغاز کے مترادف ہوگا۔ دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے بھی سخت ترین وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہماری بندرگاہوں کی ناکہ بندی کی گئی تو خطے کی کسی بھی ریاست کی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی اور ایران تباہ کن جواب دے گا۔ اس کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں آسمان کو چھو سکتی ہیں جس سے پوری دنیا میں غذائی قلت اور مہنگائی کا نیا طوفان آ سکتا ہے۔ تجزیہ کار اس فیصلے کو ٹرمپ کا ایک ایسا ‘دیوانہ پن’ قرار دے رہے ہیں جس کے نتائج پوری انسانیت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

​اس حوالے سے مزید تفصیلات اور مکمل تجزیہ جاننے کے لیے معروف صحافی توصیف احمد خان کا وی لاگ اس لنک پر مکمل دیکھیں

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button