ایران پر حملے کا وقت ہوا چاہتا ہے!تیاری مکمل،سب سے بڑا امریکی بیڑہ پہنچ گیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ایران پر حملے کا وقت ہوا چاہتا ہے!یہ وہ گونج ہے جو ہرگزرتے لمحے کے ساتھ سنائی دے رہی ہے،مغربی میڈیااورپر یہ ہوا حملہ اور ہو ہوا حملہ کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ایک طرف ایران اور امریکا بہادر کےدرمیان مذاکرات چل رہے ہیں تو دوسری طرف انڈر پریشر لانے کیلئے حملے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔
ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور تناؤ کے دوران امریکی بحریہ کا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ایو ایس ایس گیرالڈ آر فورڈ بحیرۂ روم میں داخل ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا دوسرا دور بھی شروع ہوگیا تاہم دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی تاحال برقرار ہے۔
ایسے وقت میں بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی ویب سائٹس نے بتایا کہ یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کیریئر اسٹرائیک گروپ میں شامل اس وقت آبنائے جبل الطارق عبور کر رہا ہے۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا امریکی بحری بیڑہ مشرقِ وسطیٰ کی جانب تیازی سے بڑھ رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے اس کیریئر اسٹرائیک گروپ کو مشرقِ وسطیٰ کی طرف روانہ کرنے کا حکم دیا تھا کیوں کہ وہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر غور کر رہے ہیں۔
امریکی دفاعی حکام کے بقول توقع ہے کہ طیارہ بردار بحری جہاز کو مشرقِ وسطیٰ پہنچنے میں مزید چند دن لگیں گے جس کے بعد یہ ایران کے خلاف ممکنہ آپریشنز کے لیے تیار حالت میں موجود ہوگا۔
اصل صورتحال جاننے کیلئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔




