امریکا نے بھارت پر اضافی25فیصد ٹیرف ہٹانے کافیصلہ کرلیا

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)امریکی انتظامیہ نے روسی تیل کی خریداری کے باعث بھارت پرعائد25فیصد اضافی ٹیرف ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دستخط کیے گئے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت کیا گیا۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری دستاویز کے مطابق7فروری سے بھارت سے امریکا درآمد کی جانے والی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی کا اطلاق نہیں ہوگا۔یاد رہے کہ یہ اضافی ٹیرف روس سے تیل کی خریداری کے باعث بھارت پر عائد کیا گیا تھا، جسے اب باضابطہ طور پر واپس لے لیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button