فیض حمید کی سزا سے فوج میں خود احتسابی کے عمل پر لوگوں کا اعتماد مزید پختہ ہوگیا، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہےکہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی سزا سے فوج میں خود احتسابی کے عمل پر لوگوں کا اعتماد مزید پختہ ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آج آئینی عدالتیں آئین کا کام کر رہی ہے، سپریم کورٹ لوگوں کے مقدمات سن رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیض حمید کے سہولت کاروں اور ان سے فیض یاب ہونے والوں کا ٹرائل ہونا ہے اور ان سب  کے فیصلے آنے ہیں۔

طارق فضل چوہدری نے کہا جس نے آئین کا مذاق اڑایا اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، ان سب کا احتساب ہوگا اور سزا بھی ملے گی۔

مزید خبریں

Back to top button