پیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے 2 ہزار روپے براہ راست اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)شہریوں کوپیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے حوالے سے طریقہ کار وضع کرلیا گیا ہے۔
حکام وزارت آئی ٹی کے مطابق عوام کو سبسڈی کی فراہمی کے لیےکوئی ایپ ہے اور نہ پیٹرول کی راشننگ ہوگی، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفاتر سے ڈیٹا حاصل کر رہے ہیں، ادائیگیوں کی ترسیل کےلیے ڈیٹا اسٹیٹ بینک کو بھیجا جا رہا ہے۔
حکام وزارت آئی ٹی کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ڈیٹا کے مطابق متعلقہ شناختی کارڈ پر سبسڈی براہ راست اکاؤنٹ میں منتقل ہوگی۔
حکام وزارت آئی ٹی کا کہنا ہےکہ ڈیجیٹل والٹس نے سب سے پہلے ادائیگیوں کا آغاز کردیا ہے، وزیراعظم نے ہدایت دی تھی کہ تمام صوبے ایک ہی پالیسی پر عمل کریں، موٹرسائیکلوں اور کسانوں سے متعلق اقدامات صوبے براہ راست خود کریں گے، ٹرانسپورٹ کے شعبے بشمول ٹرکوں، بسوں اور دیگر بڑی گاڑیوں کے لیے اقدامات قومی سطح پر ہوں گے۔
حکام وزارت آئی ٹی کے مطابق اسلام آباد ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے لیے بھی قومی سطح پر اقدامات کیے جائیں گے۔



